غیر قانونی قبضے کسی صورت برداشت نہیں کرینگے ،گورنر سندھ

کراچی (آئی این پی )گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے علاقے میں زمینوں پر غیر قانونی قبضے اور۔۔۔
لینڈ مافیا کی سرگرمیوں پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ سرجانی ٹاؤن سمیت کسی بھی علاقہ میں غیر قانونی قبضے کسی بھی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے ، جو لوگ عوام کی زمینوں پر ناجائز قبضے میں ملوث ہیں، ان کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ انہوں نے پولیس اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر ایسے عناصر کے خلاف ایکشن لیں اور شہریوں کو تحفظ فراہم کریں۔گورنر سندھ نے نوجوانوں کے لیے خصوصی اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے ہر علاقے میں کھیل کے میدان آباد کیے جائیں گے تاکہ نوجوانوں کو صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کے مواقع مل سکیں۔