حکومتی نااہلی وکرپشن نے لوگوں کا جینا دوبھر کردیا ، منعم ظفر

حکومتی نااہلی وکرپشن نے لوگوں کا جینا دوبھر کردیا ، منعم ظفر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ کراچی میں مسائل ان لوگوں کے پیدا کردہ ہیں۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 جو گزشتہ 17سال سے کراچی سمیت سندھ پر قابض ہیں،پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت شہر کے لوگوں کو ان کا حق دینا نہیں چاہتی، کراچی کے عوام رمضان المبارک کے مہینے میں بھی پانی،بجلی اورگیس سمیت مختلف مسائل سے دوچار ہیں،بدقسمتی سے سحری اور افطار کے اوقات میں بھی بجلی اور گیس فراہم نہیں کی جاتی، پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت کی نااہلی اور کرپشن نے کراچی کے لوگوں کا جینا دوبھر کردیا ہے ، ہم پر ایسے حکمرانوں کو مسلط کیا گیا ہے جنہیں عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں، یہی وجہ ہے کہ شہر میں بیڈ گورننس نظر آرہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی علاقہ گلزار ہجری کے تحت عوامی دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر بڑی تعداد میں بچوں اور بچیوں کی روزہ کشائی کا اہتمام کیا گیا۔منعم ظفر خان نے مزید کہاکہ جماعت اسلامی کے منتخب بلدیاتی نمائدے سندھ حکومت کی طرف سے وسائل اور اختیارات نہ دینے کے باوجود اپنی بساط بھر کوششوں سے شہریوں کو ریلیف دینے کی کوششیں کررہے ہیں،شہر کے 25ٹاؤنز میں سے 9ٹاؤنز جماعت اسلامی کے پاس ہیں، جماعت اسلامی کی ٹیم امانت داری کے ساتھ کام کررہی ہے ،جماعت اسلامی کے منتخب نمائندے اختیارات و وسائل سے بڑھ کر خدمت سر انجام دے رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں