میڈیا ملازمین میں12لاکھ روپے راشن کی تقسیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)میڈیا ورکرز آرگنائزیشن (ایم ڈبلیواو)کراچی کے تحت 12لاکھ روپے مالیت کے راشن کی تقسیم ، مہمان خصوصی جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر سیف الدین ایڈووکیٹ نے الخدمت کے تعاون سے 150سے زائد میڈیا ورکرز کیلئے۔۔
راشن کے کوپن ایم ڈبلیواو کراچی کے رہنما منصوریوسف کے سپرد کئے ۔ تقریب سے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے ) کے سابق صدر مظہر عباس، ایم ڈبلیو او کے ترجمان منصور یوسف، کراچی پریس کلب کے سیکرٹری سہیل افضل، آل پاکستان نیوز پیپرز ایمپلائزکنفیڈریشن (ایپنک) کراچی کے چیئرمین مرزا عمران بیگ، ایم ڈبلیو او کے سیکرٹری جنرل عبیداللہ، جماعت اسلامی کے انفارمیشن سیکریٹری زاہد عسکری کے علاوہ آل پاکستان نیوز پیپرز ایمپللائز کنفیڈریشن (ایپنک)پاکستان کے مرکزی چیئرمین محمد عرفان نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر سیف الدین ایڈووکیٹ نے کہا کہ جماعت اسلامی ہمیشہ میڈیا کی آزادی، آزادی اظہاراور میڈیا ورکرز کی فلاح وبہبود میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے ۔مظہر عباس نے کہا کہ میڈیا ورکرز کو اپنے حقوق کیلئے اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔منصور یوسف کہا کہ ہمیں اس بات پرفخر ہے کہ یہ کراچی میںمیڈیا ورکرز میں راشن کی تقسیم کا سب سے بڑا پروگرام ہے ۔ سہیل افضل نے کہا کہ ایم ڈبلیو او کا راشن کی تقسیم کا اقدام قابل ستائش ہے ۔مرزا عمران بیگ نے اپنے خطاب میںایم ڈبلیو او کی کاوشوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ مشکل ترین وقت میں میڈیا ورکرز کے حقوق کے حصول کے لئے عملی جدو جہد کی ہے ۔