عالمی برادری غزہ پر دوبارہ بمباری کا نوٹس لے ،جمال سانگو

عالمی برادری غزہ پر دوبارہ بمباری کا نوٹس لے ،جمال سانگو

کراچی(این این آئی)کراچی میں تعینات اسلامی جمہوریہ ترکیہ کے قونصل جنرل جمال سانگو نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر دوبارہ بمباری اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا عالمی برادری کو سختی سے نوٹس لینا چاہیے اور خاص طور پر انسانیت سوز مظالم کو بند کرانا چاہیے ،ماہ رمضان المبارک میں فلسطینیوں کے قتل عام سے یہ پیغام جاتا ہے کہ اسرائیل من مانے فیصلے کرنے میں آزاد ہے ،

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

وہ ترکیہ کے قونصل خانے میں خصوصی بچوں کو عید گفٹ پیکٹ دینے اور افطار وعشائیے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔اس موقع پرٹیکا کے کراچی میں ہیڈ حلیل ابراہیم نے بھی میڈیا سے گفتگو کی،تقریب میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔قونصل جنرل نے مزید کہا کہ رمضان کے بابرکت مہینے میں اسرائیل نے جو یکطرفہ کارروائی کی ہے اس سے اس کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے ہم اس عمل کی سختی سے مذمت کرتے ہیں،اس کارروائی سے مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے ،چند دنوں میں سیکڑوں خواتین بچے شہید وزخمی ہوئے ہیں ،انہوں نے تقریب کے حوالے سے کہا کہ قونصل خانے میں گزشتہ 2 برس یہ تقریب منعقد ہورہی ہے جس کا مقصد خصوصی بچوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے ،آج کی تقریب میں مختلف اداروں کے 160 بچے شریک ہیں۔تقریب میں سنئیر سٹیزن کے علاوہ دانشور و ادیبوں اور صحافیوں نے شرکت کی،اس موقع پر سینئر صحافی زاہد کرانی اور عامر لطیف کو شیلڈ پیش کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں