کنٹونمنٹ بورڈ ہیلتھ سینٹر میں ایمرجنسی اور ڈائیگناسٹک بلاک کا افتتاح

کنٹونمنٹ بورڈ ہیلتھ سینٹر میں ایمرجنسی اور ڈائیگناسٹک بلاک کا افتتاح

کراچی (سٹی ڈیسک)کنٹونمنٹ بورڈ ملیر ہیلتھ سینٹر میں جدید ایمرجنسی اور ڈائیگناسٹک بلاک کا افتتاح ڈائریکٹر جنرل ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹس میجر جنرل عرفان احمد ملک نے کیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اس موقع پر اسٹیشن کمانڈر بریگیڈیئر حسنات احمد، ڈائریکٹر کراچی ریجن تنویر اشرف اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کنٹونمنٹ بورڈ ملیر عارفین زبیر چودھری بھی موجود تھے ۔ میجر جنرل عرفان احمد ملک نے ہیلتھ سینٹر میں فراہم کی جانے والی جدید طبی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ بلاک عوام کو معیاری اور فوری طبی امداد فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ نئے بلاک میں جدید تشخیصی آلات، ہنگامی طبی خدمات اور مریضوں کیلئے بہتر طبی سہولیات دستیاب ہوںگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں