اورنگی میں بچے سے زیادتی کے ملزم کی ضمانت منظور

اورنگی میں بچے سے زیادتی کے ملزم کی ضمانت منظور

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے اورنگی ٹاؤن میں بچے سے زیادتی کے الزام میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت منظور کرلی ہے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 وکیل درخواست گزار لیاقت گبول نے عدالت کو بتایا کہ ملزم علی اکبر کے خلاف تھانہ مومن آباد میں مقدمہ درج کیا گیا، متاثرہ بچے کا ڈی این اے بھی نہیں ہوا، ملزم علی اکبر 10 ماہ سے جیل میں بند ہے ، پراسکیوشن 10 ماہ میں صرف مدعی مقدمہ کا بیان ریکارڈ کرا سکی ہے ۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ متاثرہ بچے نے ملزم سمیت 14 لوگوں کے خلاف بیان دیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں