فرحان ملک عدالتی ریمانڈ پر جیل منتقل

فرحان ملک عدالتی ریمانڈ پر جیل منتقل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمے میں صحافی فرحان ملک کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے فرحان ملک کی کیس سے ڈسچارج کرنے کی درخواست دائر کی تھی، تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم کی جانب سے ریاست مخالف وڈیوز پوسٹ کی گئی ہیں، عدالت نے کہا کہ ان وڈیوز میں ایسا کیا ہے ؟ مقدمے کا مدعی کون ہے ؟ وکیل صفائی نے کہا کہ سرکاری افسر اس کیس میں مدعی ہیں، عدالت نے ملزم فرحان ملک سے استفسار کیا کہ آپ کو مارا تو نہیں ہے یا ہراساں تو نہیں کیا جارہا ہے ۔عدالت نے تفتیشی افسر سے مقدمے کا چالان طلب کرلیا ہے درخواست ضمانت پر پراسیکیوشن اور تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کردئیے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں