شہری کو لوٹنے والے 2مسلح ڈکیت پکڑے گئے

شہری کو لوٹنے والے  2مسلح ڈکیت پکڑے گئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ضلع کیماڑی اتحاد ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے قائم خانی کالونی میں۔۔

 گزشتہ روز شہری کو لوٹنے والے 2 مسلح ڈکیت کوگرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا غیر قانونی پستول اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔ گرفتار ملزمان کی شناخت کامران شاہ اور عبدالرحیم کے ناموں سے ہوئی۔ملزمان نے گزشتہ روز قائم خانی کالونی میں اسلحہ کے زور پر عظیم نامی شخص کو لوٹا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں