مویشی منڈی کا میلہ سج گیا،جانور پہنچنا شروع،افتتاح کل

مویشی منڈی کا میلہ سج گیا،جانور پہنچنا شروع،افتتاح کل

کراچی (رپورٹ:آغا طارق)عید قرباں کیلئے کراچی میں سب سے بڑی مویشی منڈی کا میلہ سج گیاجس کا افتتاح کل(ہفتے )ہوگا۔ر سیکیورٹی اور سہولتیں میسرہوگی۔۔

ملک بھر سے قربانی کے جانور کراچی پہنچنا شروع ہوگئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق کراچی ناردرن بائی پاس پر کراچی کی سب سے بڑی مویشی منڈی کا میلہ سج گیا اور گزشتہ 6 روز سے  قربانی کے جانوروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔ منڈی 19 اپریل سے باقاعدہ فنکشل کردی جائے گی۔منڈی میں گڈاپ،کندھ کوٹ،شیخوپورہ اور دیگر علاقوں سے جانورلائے جاچکے ہیں، انتظامیہ کی جانب سے پہلے پہنچنے والے قربانی کے جانوروں کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،بیوپاریوں کو جانوروں کا چارہ ساتھ لانے کی اجازت دی جارہی ہے ،مویشی منڈی میں اس وقت 200سے زائد ساہیوال، گلابی، سندھ نسل کے گائے ،بیل ،بکرے مویشی منڈی لائے جاچکے ہیں، مویشی دوست منڈی 2025 میں جانوروں کی خرید و فروخت کے لیے ٹوکن سسٹم متعارف کرایا گیا ہے جس سے خریدار کا جانور محفوظ، خریداری کا عمل مزید آسان ہوگا،خریدار اپنا ٹوکن دکھا کر جانور کو باآسانی منڈی سے باہر لے جاسکتے ہیں ۔منڈی میں پہلی بار اے ٹی ایم مشین کی سہولت فراہم کر دی گئی جبکہ خریداروں کیلئے پارکنگ فیس میں 50 فیصد بڑی رعایت دی گئی ہے منڈی کے تمام بلاکس میں سہولیات کو جدید خطوط پر استوارکیاگیا ہے ۔ ایڈمنسٹریٹر شہاب خان کا کہنا ہے کہ خریداروں اور بیوپاریوں کے لیے بہت

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں