واٹرٹینکر نے معمر شخص کو رونددیا

واٹرٹینکر نے معمر شخص کو رونددیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سعید آباد کے علاقے بلدیہ سیکٹر 8 ای میں خونی واٹر ٹینکر نے نماز پڑھنے والے بزرگ شہری کو رونددیا۔

ایس ایچ او سعید آباد ادریس بنگش نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 75 سالہ عارف خان کے نام سے کی گئی ، متوفی جائے وقوعہ کے قریب ہی گلی کا رہائشی تھا اور نماز پڑھنے جا رہا تھا۔انہوں نے بتایا کہ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس نے واٹر ٹینکر کو مشتعل افراد کے ہاتھوں جلنے سے بچا لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں