کپڑے بروقت نہ دینے پردکاندار کے خلاف عدالت سے رجوع

کپڑے بروقت نہ دینے پردکاندار کے خلاف عدالت سے رجوع

کراچی (اسٹاف رپورٹر)تقریب کے لئے جوڑے بروقت نا دینے پر شہری نے دکاندار کے خلاف صارف عدالت سے رجوع کرلیا ہے ۔

صارف عدالت جنوبی میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ منگنی کی تقریب کے لئے دکاندار کو بلوچی ایمبرائیڈری کے لیے مختلف اوقات میں سوٹ دیے گئے تھے ، دکاندار کی جانب سے 20 فروری کو کپڑے تیار کرکے دینے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی مگر متعدد بار یاد دہانیوں کے باوجود کپڑے تیار نہیں کیے گئے ۔شہری نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ دکان کے مالک سے کپڑوں کی اصل قیمت واپس دلوائی جائے ساتھ ہی دکان پر 50 ہزار روپے بطور مالی جرمانہ اور 50 ہزار روپے ذہنی اذیت کے ہرجانے کے طور پر عائد کیے جائیں۔ عدالت نے ابتدائی سماعت پر دکان کے مالک کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں