راشد سلفی کا شیف ذاکر کے انتقال پر اظہار افسوس

 راشد سلفی کا شیف ذاکر کے انتقال پر اظہار افسوس

کراچی(سٹی ڈیسک)ملک کے معروف شیف اور ٹی وی پر کھانوں کی دنیا میں اپنا منفرد مقام رکھنے والے شیف ذاکر کے انتقال پر سائیگاؤں ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری راشد مہتاب سلفی نے دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک باصلاحیت، خوش اخلاق اور محنتی شخصیت کے مالک تھے ۔

راشد مہتاب سلفی نے کہا کہ شیف ذاکر کا اس دنیا سے رخصت ہونا نہ صرف ککنگ انڈسٹری بلکہ پورے میڈیا اور عوام کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں