بھارت خطے میں کشیدگی بڑھا رہا ہے ، ثروت اعجاز قادری

بھارت خطے میں کشیدگی بڑھا  رہا ہے ، ثروت اعجاز قادری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سنی تحریک کے مرکزی صدر انجینئر ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ بھارتی حکمرانوں کی ہمیشہ سے کوشش تھی کہ سندھ طاس معاہدہ ختم کر دیں۔۔

،معاہدے کو چھیڑ کر بھارت نے خطے میں کشیدگی کو ہوا دی ،اگر بھارت کے پاس شواہد تھے تو  انٹرنیشنل فورم پر لے کر جاتے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھارتی الزام تراشیوں پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انکا کہنا تھا کہ بھارت یہ نہ سمجھے کہ کوئی کمزور ملک ہے، پاکستان کے دفاعی ادارے اور قوم بھارت کو ہر چیز کا جواب دینے کیلئے ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں