ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2جاں بحق

ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بن قاسم کے علاقے میں ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار2 افراد جاں بحق ہوگئے ،ٹرک ڈرائیو رموقع سے فرارہوگیا۔

تفصیلا ت کے مطابق بن قاسم کے علاقے پورٹ قاسم کالونی گیٹ کے قریب تیز رفتارٹرک نے موٹر سائیکل سوار2 افراد کوکچل ڈالا اور موقع سے ٹرک چھوڑکر فرارہوگیا،حادثے کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر اوردوسراشخص اسپتال میں دوران علاج بسا،پولیس کے مطابق موقع پر 55 سالہ جان محمد ولدکریم اور اسپتال میں دوارن علاج دم توڑنے والے شخص کی شناخت 65 سالہ محمد حسن ولد محمد کے نام سے ہوئی ،دونوں متوفی آپس میں دوست اور بھینس کالونی کے رہائشی تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں