تدریسی شعبہ پیسہ کمانے کی انڈسٹری بنادیا گیا ، شاہد فراز

کراچی(این این آئی)مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے سیکریٹری جنرل شاہد فراز نے آفاق احمد کی رہا ئشگاہ پرطلبا کے ایک وفد سے ملاقات کی جس میں طلبا نے انہیں حالیہ میٹرک امتحانات میں مافیاز کی بدمعاشیوں اور کرپشن کے حوالے سے آگاہ کیا۔
شاہد فراز نے کہا کہ دیگر شعبہ جات کی طرح تدریسی شعبے تک کو پیسہ کمانے کی انڈسٹری بنادیا گیا ہے ، جہاںپروفیشنل تعلیم کیلئے صلاحیت کی نہیں بلکہ پیسے اور تعلقات کی ضرورت ہوتی ہے ،جو معاشرے کے بگاڑ کا سبب بن رہا ہے ۔شاہد فراز نے کہا کہ سندھ کی کرپٹ حکومت نے شہر کو مافیازکے ذریعے چلانے کا آسان راستہ تلاش کرلیا ہے جہاں امتحانی مراکز فروخت اور داخلے خریدنے پڑیں وہاں کے معیار تعلیم کا اندازہ لگانا مشکل نہیں۔