پاکستان نئے ڈیم بنا کر آبی جارحیت کا دروازہ بند کر دے ،پاسبان

کراچی(این این آئی)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے وائس چیئرمین خلیل احمد تھند نے کہا ہے کہ ہندوستان نے دریائے جہلم پر پانی چھوڑ کر سیلابی صورتحال پیدا کردی ہے ۔ پاکستان نئے ڈیم بنا کر ہندوستان کی آبی جارحیت کا دروازہ بند کر دے ۔
ہندوستان یاد رکھے کہ اگر اس نے پاکستان کا پانی بند کیا تو چائنا بھی برہم پترا کا پانی بند کر سکتا ہے ۔ ہندوستان وہ کام نہ کرے جس کا خمیازہ اسے زیادہ نقصان کی صورت میں بھگتنا پڑے ۔ اگر پاکستانی دریاؤں میں پانی کا بہاؤ کم ہوا تو اس میں ہندوستانی فوجیوں کا خون بہے گا۔مودی کی خواہش خلاف فطرت ہے ، اپنا ذہنی علاج کروائے ۔