گمشدہ بچہ بحفاظت بازیاب،والدین کے حوالے

 گمشدہ بچہ بحفاظت بازیاب،والدین کے حوالے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قائدآباد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گمشدہ بچہ والدین کے حوالے کردیا۔قائدآباد کی حدود میں 4 سالہ کمسن بچہ عاطف علی گھر کے باہر سے لاپتہ ہوگیا تھا،والدین نے تھانہ قائدآباد کو اطلاع دی ۔.

 خفیہ معلومات کے ذریعے اطلاع ملی کہ بچہ علی گوٹھ کچے علاقے میں موجود ہے ۔ پولیس ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچے کو محفوظ حالت میں تحویل میں لے لیا ۔ ضروری تصدیق کے بعد گمشدہ بچے کو والدین کے حوالے کر دیا گیا۔والدین نے ملیر پولیس کی کامیاب کارروائی کو سراہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں