میہڑ:نوجوان کی تشدد زدہ برہنہ لاش ملی
میہڑ(نمائندہ دنیا) میہڑ اے سیکشن تھانے کی حدود گاجی کھاوڑ روڈ پر دھامراہ واہ موری کے قریب نوجوان کی تشدد زدہ برہنہ لاش ملی، جس کی شناخت 21 سالہ صابر علی ولد شہزادو پنہور کے نام سے ہوئی ۔۔
جو گاؤں ابراہیم پنہور کا رہائشی تھا۔ پولیس نے لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل اسپتال میہڑ منتقل کر دی۔ متوفی نوجوان کے والد کے مطابق ان کا بیٹا مہندی کی تقریب میں شرکت کے لیے رشتہ داروں کے پاس گیا تھا، جس کے بعد بیٹے کی تشدد زدہ لاش ملی، ہمارے ساتھ ظلم ہوا ہے ، قتل میں ملوث ملزموں کو گرفتار کیا جائے۔