فنی و پیشہ ورانہ تعلیمی نظام کو مضبوط بنا رہے ہیں،چیف سیکریٹری

 فنی و پیشہ ورانہ تعلیمی نظام کو مضبوط بنا رہے ہیں،چیف سیکریٹری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نوجوانوں کے لیے مواقع پیدا کرنے کے لیے فنی و پیشہ ورانہ تعلیم کے نظام کو مضبوط بنا رہی ہے ۔۔

اور اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ یہ نظام قومی و بین الاقوامی روزگار کی ضروریات سے ہم آہنگ ہو۔ یہ بات انہونے آج سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (اسٹیوٹا)کے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں اسٹیوٹا کے چیئرمین اور وزیر اعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی جنید بلند، ڈائریکٹر جنرل پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ اسد ضامن، ایم ڈی اسٹیوٹا طارق منظور چانڈیو سمیت اسٹیوٹا کے متعلقہ افسران شریک ہوئے ۔چیف سیکریٹری نے سرکاری اداروں کو مؤثر اور کامیابی سے چلانے کے لیے نجی شعبے کے تعاون کو ناگزیر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے اداروں کی بہتری، تربیت کے معیار اور روزگار کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔  نجی شراکت داروں کے ساتھ ہر معاہدے میں کلیدی کارکردگی کے اشاریے مقرر کیے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں