خسرہ کی ٹیکہ جات کی شرح مکمل نہیں ہوپارہی،ماہر امرض اطفال

 خسرہ کی ٹیکہ جات کی شرح مکمل نہیں ہوپارہی،ماہر امرض اطفال

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ماہر امراض اطفال اور پاکستان پیڈیاٹریک ایسوسی ایشن سندھ کے صدر پروفیسر وسیم جمالوی نے بتایا۔۔

 کہ خسرہ کی ٹیکہ جات کی شرح مکمل نہیں ہوپارہی۔ اگر ہماری روٹین ویکسی نیشن اچھی ہوجائے تو اس میں خسرہ کی بیماری کم ہو جائے گی۔ والدین اپنے بچوں کی خسرہ کی ویکسین نہیں لگواتے ، والدین شروع کی ویکسین لگوالیتے ہیں جبکہ خسرہ کی ویکسین والدین کی وجہ سے کم بچوں کی کم لگ رہی ہے ۔ایسے بچے جن کو خسرہ سے بچاؤ کی ویکسین نہیں لگی ان کو خسرہ ہونے کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں۔ماہر صحت ڈاکٹر اکرام سلطان کا کہنا ہے کہ خسرہ کے تیزی سے پھیلاؤ کی وجہ ویکسی نیشن کی کم شرح بتائی جاتی ہے جبکہ والدین بھی اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوانے سے ڈرتے ہیں۔خسرہ ایک انتہائی متعدی ہے ، ویکسی نیشن کے باوجود بھی خسرہ سے متاثرہ بچوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بعض متاثرہ بچے وہ بھی ہیں جنہیں ویکسین دی گئی تھی، لیکن ان کی قوتِ مدافعت کمزور ہونے کی وجہ سے وہ بیماری کا شکار ہوئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں