بنو قابل کے سمر سیشن کیلئے انٹرویوز ، منعم ظفر کا دورہ

بنو قابل کے سمر سیشن کیلئے انٹرویوز ، منعم ظفر کا دورہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)الخدمت کراچی کے بنو قابل پروگرام کے تحت سمر سیشن کے لیے خصوصی انٹرویو زاہتمام کیا گیا،ان انٹرویوز میں ان طلبہ وطالبات کو موقع فراہم کیا جارہا ہے۔۔

جو 4.0کورسز کے لیے کسی بھی وجہ سے انٹرویوز میں شریک نہیں ہو سکے تھے ۔سمر سیشن کے لیے پہلے مرحلے میں طلبہ کے انٹرویوز کا اہتما ادارہ نورحق میں کیا گیا،جہاں نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔انٹرویوز کے دوران طلبہ کی تعلیمی استعداد اور ان کے منتخب کردہ کورسز کا جائزہ لیا گیا اور انہیں ان کی تعلیمی استعداد کے مطابق کورسز منتخب کرنے میں مدد دی گئی۔طالبات کے انٹرویوزکاآغاز آج اتوار سے ہوگا۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے انٹرویو سیشن کا خصوصی دورہ کیا اور طلبہ سے ملاقات کی۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر الخدمت کراچی راشد قریشی ان کے ہمراہ تھے ۔منعم ظفر خان نے طلبہ سے بات چیت کی اور ان سے ان کے مجوزہ کورسز کے بارے میں دریافت کیا۔منعم ظفر خان نے کہا کہ الخدمت کا بنو قابل پروگرام شہر کے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی، مہارت اور روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے کی ایک سنجیدہ اور موثر کاوش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے نوجوان اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے نہ صرف خود کو بلکہ اس ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں۔انہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ اس شعبے میں محنت کریں اور آگے بڑھنے کی جدوجہد کریں،شاندار مستقبل ان کا منتظر ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں