انسداد پولیو مہم کیلئے سخت سکیورٹی اقدامات
کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں پولیو کے خاتمے کی قومی مہم کے سلسلے میں سکیورٹی کے سخت اقدامات ، مہم کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے۔۔
اور پولیو ورکرز کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے کراچی رینج میں 1200 اضافی پولیس اہلکار تعینات کردئیے گئے ۔تفصیلات کے مطابق یہ تعیناتی قومی پولیو مہم کے دوران کی جا رہی ہے ۔ ایسٹ، ویسٹ اور ساؤتھ زونز میں اضافی نفری کو سیکیورٹی ڈیوٹی کے لیے مخصوص کیا گیا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق سعیدآباد پولیس ٹریننگ سینٹر سے 450 اہلکار ایسٹ زون، 600 اہلکار ویسٹ زون اور 150 اہلکار ساؤتھ زون میں تعینات کیے جائیں گے۔