ٹریفک پولیس کاکریک ڈاؤن جاری،15ہزار چالان

ٹریفک پولیس کاکریک ڈاؤن جاری،15ہزار چالان

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈی آئی جی ٹریفک پولیس کراچی کی زیر نگرانی شہر بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے ۔

ٹریفک پولیس نے غیر رجسٹرڈ، خستہ حال اور غیر قانونی تبدیلیوں والی گاڑیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں کرتے ہوئے ہزاروں گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا ہے ۔ٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطابق شہر کے مختلف مقامات پر قائم چیکنگ پوائنٹس پر فینسی نمبر پلیٹس، رنگین شیشے ، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں، اور غیر معیاری سلنڈرز والی گاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے ۔کریک ڈاؤن کے دوران 49,406 موٹر سائیکلیں تحویل میں لی گئیں۔4,568 گاڑیوں کے خلاف فینسی نمبر پلیٹس اور دیگر خلاف ورزیوں پر کارروائی کی گئی۔676 ہیوی و لائٹ گاڑیاں محکمہ ٹرانسپورٹ کی مشروط اجازت کے بعد چھوڑیں گئیں۔ 139 خستہ حال گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کیے گئے ۔ترجمان کے مطابق موٹر سائیکلیں صرف اُن شہریوں کے حوالے کی جائیں گی جو درست ڈرائیونگ لائسنس اور ہیلمٹ فراہم کریں گے ۔ غیر محفوظ گاڑیاں صرف محکمہ ٹرانسپورٹ کی فٹنس رپورٹ کی منظوری کے بعد ہی واپس کی جائیں گی۔کمشنر کراچی کی ہدایت پر 15 اپریل سے 14 جون تک اضافی سیٹوں والے رکشوں پر پابندی عائد کی گئی ہے ، جس کے تحت 15,305 چالان کیے گئے جبکہ 138 ایف آئی آرز درج کی گئیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں