شاہراہ بھٹو کے اطراف شجرکاری کا آغاز
کراچی(اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لئے ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔۔
جس میں ایس ایس ڈبلیو ایم بی کے ایم ڈی طارق علی نظامانی ،کر اچی کے تمام ڈپٹی کمشنر ز، بلدیاتی اداروں کے افسران،اے سی ہیڈ کوارٹر رابعہ سید نے شرکت کی۔ اس اجلاس کو طارق علی نظامانی نے تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ ایس ایس ڈبلیو ایم بی قربانی کے 5 دنوں میں 100 کلیکشن پوائنٹ، 8ہزارگاڑیاں اس آپریشن میں استعمال کرے گا جبکہ ہر ضلع میں ایس ایس ڈبلیو ایم بی کے افسران اس کام کی مانیٹرنگ کرینگے اور ایک کنٹرول روم بھی قائم کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پچھلے سال ایک لاکھ 50 ہزارٹن آلائشیں کامیابی کے ساتھ ٹھکانے لگائی گئی تھیں۔کمشنر کر اچی نے اس موقع پر تمام بلدیاتی اداروں کو ہدایت دی کہ وہ اپنا ایک پلان ترتیب دیں اورایس ایس ڈبلیو ایم بی سے رابطہ کریں ، انہوں نے یکم جون کو دوبارہ میٹنگ بلانے کی ہدایت بھی کی ۔اس موقع پر عبد المنان بھٹو، نورحسن جوکھیو،حماد این ڈی خان نے بھی مختلف تجاویز دیں۔ دریں اثنائٹرانسپورٹ کی مختلف تنظیموں کے افراد نے کمشنر کراچی سے ملاقات کی اس موقع پر سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسدضامن، ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیرمحمد شاہ موجود تھے اس اجلاس میں ٹرانسپورٹرز نے متعدد مسائل بیان کئے اور مشکلات سے آگاہ کیا کمشنر کراچی نے اس موقع پر ٹرانسپورٹرز کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے تمام مسائل سندھ حکومت کے ارباب اقتدار کو پہنچاؤں گا۔ اس موقع پر اسد ضامن اور پیرمحمدشاہ نے بھی مسائل کے حل کے لئے اپنی جانب سے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ قبل ازیں غلام یاسین نیازی،نثار جعفری، امداد حسین نقوی ، ملک شیر اعوان اور ملک شہزاد نے مسائل بیان کئے ۔ کمشنر کراچی نے آج کاٹی کے عہدے داران کے ہمراہ شاہراہ بھٹوملیر کا دورہ کیا اور شجر کاری کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر محکمہ جنگلات کے سیکرٹری نجم الدین سہتو، انجینئر جاوید مہر، شاہراہ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر نیاز سومرو ،کاٹی کے سرپرست زبیر چھایا،صدر جنید نقی،سی ای اوزاہد سعید، ڈ پٹی کمشنر کو رنگی مسعود احمد بھٹو،اے سی شاہ فیصل نعمت اللہ چاچڑ اور دیگر شخصیات موجود تھیں۔ اس شجرکاری مہم میں شاہراہ بھٹو پر ایک لاکھ پودے لگائے جائینگے ۔ دریں اثنائکمشنر کر اچی نے سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم سے ان کی اہلیہ اور ممتازاسپورٹس آرگنائزر آصف عظیم کے انتقال پر بھی دونوں خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا ہے ۔ڈائریکٹر اسپورٹس کمشنر کراچی غلام محمد خان نے بھی دونوں خاندانوں سے اظہار افسوس کیا۔