ایم کیو ایم کے وفد کی علما کرام ذاکرین سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری

 ایم کیو ایم کے وفد کی علما کرام ذاکرین سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری

کراچی (این این آئی) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی رہنما و سابق صوبائی وزیر اوقاف و نگراں مذہبی امور عبدالحسیب کی قیادت میں علما کمیٹی کے وفد نے محرم الحرام کی آمد کے آغاز سے مختلف مکاتب فکر کے علما و اکابرین سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا۔

وفد میں شامل ایم کیو ایم مرکزی رہنما اشرف علی اور انچارج مذہبی امور کمیٹی حاجی ناصر یامین و اراکین موجود تھے ، ملاقاتوں میں محرم الحرام میں مذہبی ہم آہنگی و یگانگت اور امن امان قائم رکھنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال اور ایم کیو ایم پاکستان کا اتحاد بین المسلمین کا پیغام پہنچایا گیا، اس موقع پر تمام مکتبہ فکر کے علما، ذاکرین اور مذہبی رہنماؤں نے وفد کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں