مسلمان قرآنی تعلیمات سے وابستگی اختیار کریں،علامہ شبیر میثمی
کراچی(اسٹاف رپورٹر) قرآن سینٹر ڈیفنس سوسائٹی میں دین محمدی کے عنوان سے جاری عشرہ محرم الحرام کی چوتھی مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا کہ۔۔۔
مسلمان قرآنی تعلیمات اور اہل بیت رسولؐ کے در سے وابستگی اختیار کریں کے تاکہ فلاح پاسکیں اور نجات ممکن ہوں آج پوری دنیا میں قتل وغارت گری کا بازار گرم ہے اس کی وجہ دین اسلام اور تعلیمات محمد و آل محمد سے دوری ہے ہمیں اسلام کے سنہری حروفوں میں دلچسپی لینا ہوگی کیونکہ ہمارے لیے اس دور کا یزید طرح طرح کی مشکلات کھڑی کرنے میں مصروف ہے ۔ انہوں نے علماء ذاکرین پر زور دیا کہ وہ نفرتوں کے خاتمے اور محبتوں کے جزبوں کو فروغ دینے کی بات کریں اسی مقصد کے لئے نواسہ رسول ؐنے عظیم قربانی دی ۔