انکوائری کے خلاف نجی بینک کی درخواست پر عبوری حکم امتناع میں توسیع

انکوائری کے خلاف نجی بینک کی درخواست پر عبوری حکم امتناع میں توسیع

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کی انکوائری کے خلاف نجی بینک کی درخواست پر عبوری حکم امتناعی میں توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔عدالت نے گزشتہ سماعت پر بینک کی استدعا پر انکوائری روکنے کا حکم دیا تھا۔

سندھ ہائی کورٹ میں ایف آئی اے کی انکوائری کے خلاف نجی بینک کی درخواست کی سماعت ہوئی ۔ سماعت کے موقع پر ڈپٹی اٹارنی جنرل خلیق احمد اور متاثرہ فریق عدالت میں پیش ہوئے ۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ یہ معاملہ بہت ہی اہمیت کا حامل ہے ، ایسی شکایات کے باعث بینکوں پر عوامی اعتماد کم ہو رہا ہے ۔ متاثرہ فریق کی جانب سے مؤقف اختیار کیاگیاکہ نجی بینک نے بغیر نوٹس کے ہمارا سونا جعلی سناروں کے ذریعے فروخت کردیا، نجی بینک کا یہ اقدام اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ایس او پیز کی بھی خلاف ورزی ہے ۔ عدالت نے عبوری حکم امتناعی میں توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ عدالت نے گذشتہ سماعت پر بینک کی استدعا پر انکوائری روکنے کا حکم دیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں