لاہور سے کراچی جانیوالی دو ٹرینیں منسوخ،دو میں تاخیر

میرپور ماتھیلو (نمائندہ دنیا)پاکستان ریلوے نے لاہور سے کراچی جانیوالی دو ٹرینیں منسوخ کردیں، دو کی روانگی تاخیر سے ہوگی۔ ترجمان کے مطابق لاہور سے کراچی جانیوالی بزنس ایکسپریس اور شاہ حسین ایکسپریس کی روانگی منسوخ کردی۔
دونوں ٹرینوں کے مسافروں کو دیگر ٹرینوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق کراچی جانیوالی دیگر ٹرینوں کی آمد و رفت تاخیر کا شکار ہے ، قراقرم ایکسپریس ڈھائی گھنٹے کی تاخیر سے ساڑھے 5بجے جبکہ گرین لائن 2گھنٹے کی تاخیر سے رات 11بجے روانہ ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق ٹرینوں کی آمد و رفت میں خلل میرپور ماتھیلو میں مال گاڑی کی بوگیاں اترنے کے باعث ٹرین کا متاثر ہونا بتایا جارہا ہے۔