لیاری سانحہ کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے ،پاسبان

کراچی(این این آئی)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کراچی کے صدر عبدالحاکم قائد نے لیاری کے علاقے بغدادی میں چھ منزلہ عمارت کے گرنے سے تین افراد کی ہلاکت اور متعدد کے ملبے تلے دبے ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لیاری سانحہ حکومت سندھ کی نااہلی ہے ۔
کراچی کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ۔کراچی میں پانچ سو بلڈنگز مخدوش حالت میں ہیں۔ وزیر اعلی حادثے کے بعد نوٹس ہی لیتے رہیں گے یا لوگوں کے تحفظ کو یقینی بھی بنائیں گے ۔ مخدوش قرار دیئے جانے کے باوجود حکومت نے عمارت خالی نہیں کرائی۔ پگڑی پر عمارات اور اپارٹمنٹس کی اونر شپ کا مسئلہ حل کرنے کی ضرورت ہے ۔ پی پی پی نے کراچی کو تباہ کردیا، شہری بے موت مر رہے ہیں۔ خستہ حالت عمارات کے حادثات کے ذمہ داروں کا تعین کر کے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے ۔