بلاول زرداری کا بیان قومی سلامتی کے خلاف ہے ،احمدندیم اعوان
کراچی(این این آئی)مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے بلاول زرداری کے بیان کو افسوسناک، غیر ذمہ دارانہ اور قومی سلامتی کے خلاف قرار دیا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وفادار، نظریاتی اور قربانی دینے والے شہریوں پر بھارتی بیانیے کو دہرا کر نہ صرف دشمن کے ایجنڈے کو تقویت دی جا رہی ہے بلکہ پاکستانی قوم کی توہین بھی کی گئی ہے ۔احمد ندیم اعوان نے کہا کہ بھارت اپنے دہشت گردی کے نیٹ ورک کو چھپانے کے لیے ہمیشہ پاکستان کو نشانہ بناتا ہے ۔ پٹھان کوٹ، ممبئی اور دیگر واقعات کی آڑ میں بھارت جھوٹا پراپیگنڈا کرتا رہا ہے۔