مسلم لیگ (ق)کے وفد کا متاثرہ عمارت کا دورہ

مسلم لیگ (ق)کے وفد  کا متاثرہ عمارت کا دورہ

کراچی(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ق)کراچی ڈویژن کے صدر محمد جمیل احمد خان،جنرل سیکرٹری نعیم خان،سیکرٹری اطلاعات مہین ملک، سینئر نائب صدر عبد الستار بلوچ،نائب صدر عثمان سنگھار ودیگر نے کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں پانچ منزلہ رہائشی عمارت گرنے کے مقام پر دورہ کیا۔

اس افسوسناک واقعے اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ و غم، کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس سانحہ پر کمیٹی کی تشکیل اور چند افسران کو معطل کرنے کا عمل سمجھ سے بالا تر ہے ۔ کراچی میں پہ در پہ بلڈنگزگرنا معمول ہوگیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں