محرم کے جلوس کے راستوں کی صفائی ستھرائی کا کام جاری

کراچی(این این آئی)منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق علی نظامانی نے جلوس کے راستوں کی صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کا معائنہ کرنے کے لئے نمائش سے کھارادر کا دورہ کیااور انتظامات دیکھے ۔8,9,10 محرم کے جلوس کے انتظامات کے لئے اضافی عملہ تعینات کیا گیا ہے۔
تاکہ صفائی کا کام بروقت انجام دیاجا سکے اور زائرین کو صاف ماحول فراہم کیا جاسکے ۔ایم ڈی سالڈ ویسٹ کی ہدایت پر محرم الحرام کے سلسلے میں امام بارگاہوں اور جلوس کے راستوں پرصفائی ستھرائی، چونے کا چھڑکا کے انتظامات جاری ہیں۔اس سلسلے میں 10 محرم الحرام کو مرکزی جلوس کے راستے میں ریلیف کیمپ لگائے جائیں گے کیمپ میں صفائی اور رہنمائی کے لئے عملہ موجود ہوگا جبکہ زائرین کے لئے پانی کی سہولت بھی رکھی جائے گی۔ علاوہ ازیں تمام اضلاع کے متعلقہ افسران امام بارگاہوں اور جلوس کے منتظمین کے ساتھ رابطے میں ہیں اور صفائی سے متعلق شکایت کا ازالہ بروقت یقینی بنا رہے ہیں۔ ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے تمام کنٹریکٹرزکو ہدایت دی ہے کہ وہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے میں کوئی کوتاہی نہ برتیں اور ترجیحی بنیاد پر تمام انتظامات کریں۔دریں اثنا شکایتی مرکز (1128) چوبیس گھنٹے فعال ہے اور عوامی شکایات کے بروقت ازالے کے لئے متعلقہ افسران کو ارسال کی جا رہی ہیں۔ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے مزید ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ افسران بلدیاتی ودیگر سوک اداروں کے ساتھ مکمل کوآرڈی نیشن میں رہیں۔