محرم میں سیکیورٹی اور ہم آہنگی کے انتظامات قابلِ تحسین ، رضوان عرفان
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر رضوان عرفان نے محرم الحرام کے دوران پولیس، رینجرز اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی جانب سے کیے گئے سخت اور مؤثر حفاظتی انتظامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ۔۔۔
عاشورہ پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بین المسالک رواداری قابلِ تحسین ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام بالخصوص یومِ عاشورہ کے دوران جس انداز سے سیکیورٹی اداروں نے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں اس سے شہر میں امن و امان کی فضاء قائم رہی اور تمام مذہبی پروگرام پُرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوئے۔