چوری کے مقدمے میں نامزد ملزمان کی عبوری ضمانت منظور

چوری کے مقدمے میں نامزد ملزمان کی عبوری ضمانت منظور

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن عدالت شرقی نے چوری کے مقدمے میں نامزد چار ملزمان محمد رفیق، محمد صدیق، محمد شان اور ریحانہ خاتون کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔

 وکیل صفائی لیاقت علی خان گبول ایڈووکیٹ کے نے عدالت کو بتایا کہ مقدمہ بے بنیاد اور جھوٹا ہے جو مدعی محمد الیاس نے انتقامی کارروائی کے طور پر درج کرایا۔ وکیل کے مطابق ریحانہ، مدعی کے گھر کام کرتی تھی، اسے محمد الیاس کی جانب سے مسلسل ہراساں اور بلیک میل کیا جاتا رہا اور جب اس نے اپنے والدین اور رشتہ داروں کو صورتحال سے آگاہ کیا تو انہوں نے تھانہ گلشن میں باقاعدہ شکایت جمع کرائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں