کے یو جے دستور کا اہتمام حلیم،ممتاز سیاسی ومذہبی شخصیات کی شرکت
کراچی(این این آئی)کراچی یونین آف جرنلسٹس(دستور)کی جانب سے 10 محرم الحرام کو سالانہ اہتمام حلیم کا انعقاد کیا گیاجس میں شہر کی ممتاز سیاسی ،مذہبی ،سماجی اور صحافتی شخصیات نے شرکت کی۔
صحافیوں کے اعزاز میں منعقدہ پروگرام میں ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما سید امین الحق، جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر خان، زاہد عسکری ،ایم پی اے فاروق ، مسلم پرویز ۔سابق رکن قومی اسمبلی ریحان ہاشمی مسلم لیگ(ن)کے سید نہال ہاشمی، ماڈل ٹاون کے چیئرمین ظفر احمد خان، صدر کراچی آرٹس کونسل محمد احمد شاہ ،صدر کراچی پریس کلب فاضل جمیلی ودیگر نے شرکت کی ۔