فوڈ اتھارٹی کادودھ کی دکانوں کامعائنہ،جرمانے عائد
کراچی(اے پی پی)ڈپٹی ڈائریکٹر ضلع کیماڑی بشیر خان کی زیر نگرانی سندھ فوڈ اتھارٹی نے پاک کالونی ، بلدیہ ، میٹروول اور سائٹ ایریا میں دودھ کی دکانوں کا اچانک معائنہ کیا۔
اورمعیار کو چیک کرنے کیلئے دودھ کے نمونے جمع کرکے کراچی یونیورسٹی کی لیب روانہ کردیے ۔بشیر خان نے کہا کہ لیبارٹری سے رپورٹ آنے کے بعد غیر معیاری دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔اس موقع پر صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال پرکئی دودھ فروشوں کو جرمانے بھی عائد کئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ کھانے پینے کی غیر معیاری اشیا بنانے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی جاری رکھی جائے گی ۔