زیادتی کا ملزم تھانے کے لاک اپ سے فرار
جھڈو(نمائندہ دنیا )جھڈو میں 10 سالہ بچے سے زیادتی کا ملزم بلال راجپوت تھانے کے لاک اپ سے فرار ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق ملزم کو دس محرم کو گرفتار کیا گیا تھا اور وہ جوڈیشل ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں تھا۔واقعے کے بعد شہریوں اور قائم خانی برادری نے تھانے کے باہر شدید احتجاج کیا،جب کہ پولیس افسران تھانے سے مبینہ طورپر غائب ہوگئے ۔ متاثرہ بچے کے والد نے پولیس پر سہولت کاری کا الزام عائد کیا اور اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کی۔