زندہ نوجوان کا جعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹ بنوانے کی کوشش بے نقاب
میرپورخاص (بیورو رپورٹ) میرپورخاص کی یوسی 8سید عرب شاہ بخاری میں زندہ نوجوان سید فہد علی کا جعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹ بنوانے کی کوشش بے نقاب ہو گئی، اس جعلسازی میں نوجوان کے ماموں محمد وسیم عرف ببلو سمیت کئی افراد ملوث پائے گئے ۔
کونسلر ایاز حسین کی جعلی اسٹیمپ اور گواہوں کے جعلی دستخط بھی استعمال کیے گئے۔ جانچ پڑتال پر معلوم ہوا کہ فہد علی زندہ اور صحت مند ہے جبکہ اس کے والدین کے شناختی کارڈ بھی ایکسپائر تھے۔ گواہوں کے شناختی کارڈ واٹس ایپ پر منگوا کر غلط استعمال کیے گئے ۔ یوسی چیئرمین نے معاملے کی تحقیقات اور کارروائی کے لیے افسران کو درخواست بھیج دی ہے۔