سکھر:آئی بی اے ٹیسٹ پاس اساتذہ کو جوائننگ آرڈرز کی تقسیم

سکھر:آئی بی اے ٹیسٹ پاس اساتذہ کو جوائننگ آرڈرز کی تقسیم

سکھر(بیورورپورٹ)سکھر میں آئی بی اے ٹیسٹ پاس پی ایس ٹی اور جے ای ایس ٹی اساتذہ کو جوائننگ آرڈرز تقسیم کرنے کی تقریب مقامی اسکول میں منعقد ہوئی۔

تقریب میں چیئرمین ضلع کونسل سید کمیل حیدر شاہ، میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ، ڈی سی ڈاکٹر ایم بی دھاریجو اور دیگر نے شرکت کی اور کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ تین برسوں میں ٹیسٹ پاس امیدواروں کو مرحلہ وار تقرری آرڈرز جاری کیے جائیں گے جب کہ سکھر سٹی، نیو سکھر اور روہڑی کے 157 جبکہ روہڑی، نیو سکھر اور پنوعاقل کے کل 354 امیدواروں میں آرڈرز تقسیم کیے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں