برہان وانی کی برسی پر بنیان مرصوص ریلی کا انعقاد

 برہان وانی کی برسی پر بنیان مرصوص ریلی کا انعقاد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کل جماعتی حریت کانفرنس کے تحت منگل کو شہید کشمیری رہنما برہان مظفر وانی کی 9 برسی کے موقع پر ان کو خراج عقیدت پیش کرنے اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے بنیان مرصوص ریلی آرٹس کونسل آف پاکستان سے کراچی پریس کلب تک نکالی گئی ۔

ریلی میں کشمیری ،سیاسی ومذہبی جماعتوں ،سول سوسائٹی ۔مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ریلی میں کے شرکا نے قومی پرچم اٹھارکھے تھے ۔شرکا نیپاکستان زندہ آباد فلگ شگاف نعرے لگائے ۔ریلی کی قیادت کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینئر غلام محمد صفی نے کی ۔ریلی میں حریت کانفرنس کے رہنماؤں سید پرویز شاہ ،سید یوسف نسیم ،پیپلز پارٹی کراچی کے جنرل سیکریٹری جاوید ناگوری ۔ایم کیوایم پاکستان کے ایم پی اے طحہ احمد خان ،جماعت اسلامی کے رہنما مسلم پرویزو دیگر شریک ہوئے ۔ریلی میں شریک رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہید کشمیری رہنما برہان وانی کا تحریک آزادی کشمیر کی پرامن جدوجہد کا مشن جاری رہے گا۔ان رہنماؤں نے پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے بھارت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت پوری افواج کوزبردست خراج تحسین پیش کیا ۔انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوصہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے ۔ان رہنماؤں نے کہا کہ انشا اللہ وہ وقت جلد آنے والا ہے جب کشمیر بنے گا پاکستان ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں