لیاری ندی سے کئی روزپرانی لاش ملی

لیاری ندی سے کئی روزپرانی لاش ملی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پراناگولیمارلیاری ندی سے ایک شخص کئی روزپرانی ڈوبی ہوئی لاش ملی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاک کالونی تھانے کے علاقے پرانا گولیمارلیاری ندی سے ایک شخص کئی روزپرانی ڈوبی ہوئی لاش ملی ہے ،اطلاع ملنے پرپولیس موقع پرپہنچ گئی اورلاش کوقانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا،ایس ایچ اوپاک کالونی انورعلی کے مطابق متوفی شخص کی عمر 60 سے 65 سال کے درمیان ہے اورمتوفی کے پاس سے ایسی کوئی چیزبرآمد نہیں ہوسکی جس کی مدد سے اس کی شناخت ممکن ہوسکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں