کلفٹن کنٹونمنٹ کے سروے کاآغاز،125عمارتیں مخدوش قرار
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی)نے مخدوش عمارتوں کاسروے کرتے ہوئے پہلے مرحلے میں 125 خطرناک عمارتوں کی نشاندہی مکمل کرلی۔
سی بی سی اعلامیہ کے مطابق دہلی کالونی میں 51، مدنی آباد میں 16، لوئر گزری میں 7، چوہدری خلیق الزماں کالونی میں 5، پنجاب کالونی میں 14، پاک جمہوریہ کالونی میں 27 اور بخشن ولیج میں 5 عمارتیں مخدوش قرار دی گئی ہیں۔ مذکورہ عمارتیں شدید خستہ اور بوسیدہ حالت میں ہیں، مون سون کے دوران یہ عمارتیں انسانی جانوں اور املاک کیلئے شدید خطرہ بن سکتی ہیں ۔ عوام کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ خطرناک عمارتوں کے قریب نہ جائیں۔