کے ڈی اے کامالی بحران مزدوریونینزسراپا احتجاج

کے ڈی اے کامالی بحران مزدوریونینزسراپا احتجاج

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے ) میں مالی بحران شدت اختیار کرگیا مزدرو یونیز نے احتجاج کرتے ہوئے ڈائریکٹر لینڈ کے دفتر پر دھاوا بول دیا ۔

 مزدور رہنمائوں کا کہنا ہے کہ کے ڈی اے کو مالی طور پر غیر مستحکم کرنے کی تمام ذمہ داری خلاف قانون تعینات موجودہ ڈائریکٹر لینڈ کے ڈی اے آصف چانڈیو پر عائد ہوتی ہے جنہوں نے کمرشل، انڈسٹریل اور ریزیڈنشل فائلیں بار کوڈ کا بہانا بناکر روک رکھی ہیں جس کی وجہ سے کے ڈی اے کی ریکوری ٹھپ ہوگئی ہے ۔اس تمام صورتحال کی وجہ سے کے ڈی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کے گھروں میں کھانے کے لالے پڑ گئے ہیں اور تنخواہوں میں مسلسل تاخیر ہورہی ہے ۔ مزدور یونیز نے آصف چانڈیو کو خبردار کیا کہ وہ اپنے معاملات درست کرلیں بلاوجہ فائلوں کو نا روکیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں