جرائم پیشہ عناصر دندناتے پھر رہے سیف سٹی پروجیکٹ کہاں ہے ؟ احمد ندیم

جرائم پیشہ عناصر دندناتے پھر رہے  سیف سٹی پروجیکٹ کہاں ہے ؟ احمد ندیم

کراچی (این این آئی)مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے شہر قائد میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی۔۔

 وارداتوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں روزانہ کسی ماں کی گود اجڑ رہی ہے ، کسی نوجوان کی زندگی لٹ رہی ہے اور حکومت بے حسی کی تصویر بنی بیٹھی ہے۔احمد ندیم اعوان کا کہناتھاکہ سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت شہر بھر میں ہزاروں کیمروں کی تنصیب کے لیے اربوں روپے کا بجٹ منظور کیا گیا، لیکن آج بھی کراچی کے بیشتر علاقوں میں ایک بھی کیمرہ نظر نہیں آتا۔ ناجانے وہ کیمرے کب نصب ہوں گے ؟ اور اس خطیر رقم کا حساب کون دے گا؟

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں