جعلی اکاؤنٹس کیس:ملزمان کی بریت کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) بینکنگ عدالت میں جعلی بینک اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کے مقدمے میں ملزمان کی بریت کی۔۔
درخواستوں کی سماعت بغیر کسی کارروائی ملتوی کردی۔ دوران سماعت حسین لوائی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ اومنی گروپ کے انور مجید، نمل مجید اور علی کمال مجید غیر حاضر رہے ۔ عدالت نے وکلائِ صفائی کی جانب سے دائر استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔ ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے دلائل کے لیے مہلت طلب کی جس پر عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت بغیر کسی کارروائی 19 اگست تک ملتوی کردی۔