خودپسندی اور نافرمانی زوال کا پیش خیمہ ، علامہ الیاس قادری
کراچی (این این آئی) امیر اہل سنت حضرت علامہ محمد الیاس قادری نے کہا ہے کہ جو صلاحیتیں ہمارے پاس ہیں وہ رب کی عطا ہیں، ان پر ناز کرنا نادانی ہے ۔۔
اللہ جب چاہے یہ نعمتیں واپس لے سکتا ہے ، خودپسندی اور نافرمانی زوال کا پیش خیمہ ہیں، اسی طرح بخل، خواہشاتِ نفس کی پیروی اور خود کو بہتر سمجھنا ایسے اعمال ہیں جو انسان کو ہلاکت میں مبتلا کر دیتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیضان مدینہ کراچی میں کیا۔انہوں نے کہاکہ کسی مسلمان کو اپنے سے کمتر سمجھنا تکبر ہے ، حدیث میں آیا ہے کہ جس کے دل میں رائی کے دانے کے برابر بھی تکبر ہوگا وہ جنت میں داخل نہیں ہوگا، لہٰذااہمیں چاہئے صحابہ کرام اور بزرگانِ دین کی سیرت پر عمل کریں۔