کراچی کو مفادات کی بھینٹ چڑھایاجارہا ہے ، محمود مولوی
کراچی (این این آئی)سابق رکن قومی اسمبلی محمود مولوی نے کہا ہے کہ پاکستان کا معاشی حب اور روشنیوں کا شہر کراچی آج بدترین مسائل کی دلدل میں دھنستا جا رہا ہے۔۔
یہ وہی شہر ہے جو ماضی میں پاکستان کا روشن چہرہ تھا لیکن آج بدانتظامی، بے حسی اور سیاسی ترجیحات کے فقدان کے باعث اندھیروں میں گم ہوتا جا رہا ہے ۔ عمائدین کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے محمود مولوی نے کہا کہ کراچی صرف ایک شہر نہیں بلکہ پاکستان کی شہ رگ ہے لیکن بدقسمتی سے اسے مفادات کی بھیٹ چڑھایاجارہا ہے۔