نئے قلندرز کرکٹ کے میدان میں دھمال ڈالیں گے ،رانا مشہود احمد خان

نئے قلندرز کرکٹ کے میدان میں دھمال ڈالیں گے ،رانا مشہود احمد خان

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا کہاب نئے قلندرز کرکٹ کے میدان میں دھمال ڈالیں گے ۔۔

یہ ٹرائلزنہ صرف سندھ میں کھیلوں کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوں گے بلکہ پورے پاکستان کے نوجوانوں کے لیے عزم، محنت اور کامیابی کی نئی راہیں کھولیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے جامعہ این ای ڈی میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں کیا۔اس موقع پرشیخ الجامعہ این ای ڈی ڈاکٹر محمد طفیل، وزیراعظم یوتھ پروگرام کے صوبہ سندھ کے فوکل پرسن فہد شفیق، سینئر سیاست دان نہال ہاشمی اور ڈائریکٹر اسپورٹس ایچ ای سی جاوید علی میمن بھی موجود تھے ۔ ترجمان فروا حسن کے مطابق رانا مشہود کا کہنا تھا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت ہونے والے یہ ٹرائلز نہ صرف سندھ میں کھیلوں کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوں گے بلکہ پورے پاکستان کے نوجوانوں کے لیے عزم، محنت اور کامیابی کی نئی راہیں کھولیں گے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کے بدولت اب نئے قلندرز کرکٹ کے میدان میں دھمال ڈالیں گے ۔ ٹرائل کے حوالے سے لاہور قلندر کے عاطف رانا کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیلنٹ سے مالا مال ہے ۔ بلوچستان کے ٹرائلز میں نوجوانوں کا جذبہ دیدنی تھا یہی توقع لے کر سندھ بھی آئے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ اب نئے قلندرز کرکٹ کے میدان میں دھمال ڈالیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں