صفائی مہم کی ٹاؤن سطح کے بڑے نالوں تک توسیع

صفائی مہم کی ٹاؤن سطح کے بڑے نالوں تک توسیع

کراچی (اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ میونسپل سروسز نے۔۔

 مون سون سیزن کی برسات کے ممکنہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اپنی شہر بھر میں جاری نالوں کی صفائی مہم کو اب تمام ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز کے دائرہ اختیار میں آنے والے بڑے نالوں تک بڑھا دیا ہے ،اس سلسلے میں شہر بھر میں وسیع پیمانے پر نالوں کی صفائی کا آغاز کر دیا ہے اور ٹاؤن سطح کے اہم برساتی نالوں کو روزانہ کی صفائی کے شیڈول میں شامل کیا گیا ہے تاکہ نکاسی آب کی مؤثر حکمتِ عملی کو یقینی بنایا جا سکے ۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہاکہ ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز کے نالوں کو صفائی مہم میں شامل کرنے سے بارش کے دوران پانی کے بہاؤ میں بہتری آئے گی اور شہری سیلاب کے خطرات میں واضح کمی آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مؤثر منصوبہ بندی، بروقت عملدرآمد اور محکمہ جاتی ہم آہنگی مون سون کی برسات کے مسائل سے نمٹنے میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں، میونسپل ٹیمیں پہلے ہی کئی ٹاؤنز میں صفائی کے کام کا آغاز کر چکی ہیں جہاں بھاری مشینری اور عملہ تعینات ہے تاکہ رکاوٹیں دور کی جا سکیں، کچرا صفائی اور نالوں میں پانی کے بہاؤ کو بحال کیا جاسکے ، بلدیہ عظمیٰ کراچی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ نالوں کو صاف رکھنے میں تعاون کریں اور کوڑا کرکٹ نالوں میں پھینکنے سے گریز کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں