ایف آئی اے امیگریشن حکام سے تحریری وضاحت طلب

ایف آئی اے امیگریشن حکام سے تحریری وضاحت طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں برطانیہ تعلیم حاصل کرنے کے لیے جانے والے دو طالب علموں کو کراچی ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن کی جانب سے آف لوڈ کیے جانے کے معاملے پر درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزاروں نے موقف اپنایا کہ 25 جون کو جب وہ برطانیہ روانہ ہو رہے تھے تو ایف آئی اے حکام نے نہ صرف انہیں روکا بلکہ ایئرپورٹ پر ہراساں بھی کیا، جبکہ آف لوڈ کرنے کی کوئی قانونی وجہ بھی نہیں بتائی گئی۔ عدالت نے ایف آئی اے امیگریشن حکام سے وضاحت طلب کرلی۔ عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرلکی مہلت کی درخواست منظور کرتے ہوئے 22 جولائی تک تفصیلی جواب طلب کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں